اسلام آباد: ترک سفارت خانہ کے زیر اہتمام ترک آرٹ اینڈ فوڈ فیسٹیول کا آغاز
وفاقی دارالحکومت پاکستان اسلام آباد میں ہفتہ ترک آرٹ اینڈ فوڈ فیسٹیول کا آغاز ہو چکا ہے- فیسٹیول کا اہتمام پاکستان میں ترک سفارت خانے کی جانب سے کیا جا رہا ہے- ہفتہ کے روز فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ترک سفارت کار صادق بابر گرگن نے کیا-
اس موقع پر صادق بابر گرگن نے کہا: "ہم ترک پاک سفارتی تعلقات کے 70 سال منا رہے ہیں اور یہ فیسٹیول اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے- ترکی نے پاکستان کے قیام کے فوری بعد سفارتی تعلقات کا آغاز کر دیا تھا”-
فیسٹیول میں شرکت کرنے والے ایک مقامی بزنس مین خوشحال نے ترک سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ترک فوڈ دنیا بھر میں مشہور ہے اور میں پہلی بار یہاں پاکستان میں اسے کھا رہا ہوں یہ بہت لذیذ ہے-