یورپی چیمپین شپ میں ترک کھلاڑیوں نے 3 طلائی، 2 چاندی کے تمغے جیت لیے
ترکی کی اولمپک کمیٹی (ٹی او سی) نے ہفتے کے روز تصدیق کی ہے کہ 56 ویں ای کے ایف یورپین سینئر کراٹے چیمپیئن شپ میں ترک کھلاڑیوں نے تین طلائی اور دو چاندی کے تمغے جیتے۔
علی صوفو اولو ، ایرے سامدان اور سیراپ اوزجیلک عرب اولو نے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ دیلارا بوزان اور خواتین کی قومی کومیٹی ٹیم بشمول ایدا ایلتیمور، مروہ چوبان، میلتیم ہوجا اولو، گولسن دیمیرترک نے کروکیا اور پوریک میں ہونے والے مقابلے میں چاندی کا تمغہ لیا۔
میلتیم ہوجا اولو اور ایگور اکتاس نے اس سے قبل بھی سونے کا تمغہ جیتا تھا اورایدا ایلتیمور نے ٹورنامنٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر مہمت محرم قصاب اولو نے ٹویٹر پر ایک پیغام پوسٹ کیا جس میں کھلاڑیوں کو تمغے جیتنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔