ترکی کا "ایٹمی سوپ” مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے لگا

0 172

ترکی کے ایک باورچی حُسین چاودر نے ایک ایسی یخنی تیار کی ہے جو نزلہ و زکام بھگانے کی صلاحیت کی وجہ سے بہت مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

چاودر اس یخنی کو "ایٹمی سوپ” کہتے ہیں جو دراصل چھ مختلف یخنیوں کا مجموعہ ہے اور عوام میں بہت مقبول ہو رہا ہے۔ ترکی کے شمال مغربی شہر بورصہ میں بننے والی اس یخنی کے لیے لوگ دور دراز سے یہاں آ رہے ہیں یہاں تک کہ کچھ صارفین تو سینکڑوں کلومیٹرز کا فاصلہ طے کر رہے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ یخنی کئی امراض خاص طور پر ہڈیوں کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ہے اور جسم کی تعمیرِ نو کرتی ہے۔

بڑھتی ہوئی عمر کے بچے، کمزور ہڈیاں رکھنے والے 50 سال سے زیادہ عمر کے وہ افراد جن میں کولاجن کی کمی ہے، وہ چاودر کی دکان کی طرف دوڑے چلے جا رہے ہیں۔

چاودر نے ڈیڑھ سال پہلے یہ یخنی تیار کی تھی جب وہ ایک جگہ باورچی کا کام کر رہے تھے۔ وہ 14 یخنیوں کی فہرست میں کوئی نئی یخنی شامل کرنا چاہ رہے تھے اور یوں یہ "ایٹمی سوپ” ایجاد ہوا۔

اپنا یہ کاروبار کھولنے سے پہلے وہ 15 سال تک مختلف اداروں میں کام کرتے رہے اور بالآخر ان کی زندگی نے ایک نیا موڑ لیا اور اب وہ اس مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

تبصرے
Loading...