ترک آٹو انڈسٹری نے اکتوبر میں تقریباً 1,10,000 گاڑیاں بنائیں

0 51

ترکی میں گاڑیاں بنانے والے اداروں نے اکتوبر کے مہینے میں 1,08,078 گاڑیاں بنائیں، جس کا انکشاف آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (OSD) کی ایک رپورٹ میں ہوا ہے جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 28 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

ترکی میں مسافر گاڑیوں کی پیداوار میں اس عرصے میں 32.6 فیصد کی کمی آئی جو گھٹ کر 64,637 ہو گئی ہے، رپورٹ بتاتی ہے کہ ان میں سے 80 فیصد سے زیادہ گاڑیاں برآمد کی گئیں، جو 87,027 یونٹس کے مقابلے میں 16.4 فیصد کی سالانہ کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

گزشتہ ماہ ملک کی کل برآمدات میں بڑا حصہ لیتے ہوئے گاڑیوں کی برآمدات 2.65 ارب ڈالرز تک پہنچیں، جو اکتوبر 2020ء کے مقابلے میں 10.4 فیصد کی کمی ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت، جس میں چھوٹے ٹرک اور دیگر گاڑیاں بھی شامل ہیں، میں مجموعی طور پر 38 فیصد کی کمی آئی ہے جو مہینے بھر میں 60,044 یونٹس رہی۔

سب سے بڑے بین الاقوامی آٹو میکرز، بشمول فورڈ، ہونڈا، ہیونڈائی، مرسڈیز، رینو اور ٹویوٹا، جو ترکی میں کارخانے رکھتے ہیں، کیونکہ ترکی دنیا کی بڑی آٹو مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔

جنوری سے اکتوبر کے دوران گاڑیوں کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 10 لاکھ سے تجاوز کر گئیں، جبکہ کاروں کی پیداوار میں 5 فیصد کی کمی آئی ہے اور یہ 6,35,745 یونٹس ہو گئی ہے۔

تبصرے
Loading...