ترک بینکوں کو جنوری تا نومبر کے عرصے میں 5.8 ارب ڈالرز کا خالص منافع

0 57

ترکی میں رواں سال بینکاری کے شعبے نے نومبر کے اختتام تک 75.3 ارب ترک لیرا (5.8 ارب ڈالرز) کا منافع حاصل کیا ہے۔

بینکنگ ریگولیشن اینڈ سپروژن ایجنسی (BDDK) کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں یہ 31.4 فیصد کا اضافہ ہے۔

اس شعبے کے کُل اثاثے 8.95 ٹریلین ترک لیرا (691.5 ارب ڈالرز) تک جا پہنچے ہیں جو سال بہ سال میں 46.2 فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔

اثاثوں کے سب سے بڑے ذیلی زمرے قرضہ جات 11 ماہ کے عرصے میں 32 فیصد اضافے کے ساتھ 4.8 ٹریلین لیرا (401.7 ارب ڈالرز) تک جا پہنچے ہیں۔

قرضہ جات (liabilities) کے معاملات نومبر کے اختتام تک سال بہ سال میں 50 فیصد اضافے کے ساتھ 5.2 ٹریلین لیرا (401.7 ارب ڈالرز) رہے۔

نومبر کے اختتام تک کل 53 سرکاری، نجی اور غیر ملکی قرض دہندگان ترکی میں کام کر رہے تھے کہ جن میں ڈپازٹ بینکس، شراکتی بینک، ترقیاتی اور سرمایہ کاری بینک شامل ہیں۔

اس شعبے میں کُل 2,01,747 ملازمین ہیں جو ترکی اور بیرون ملک موجود 11,130 شاخوں میں کام کر رہے ہیں جبکہ 48,827 اے ٹی ایمز خدمات انجام دے رہی ہیں۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: