اصلی ترک بازار جہاں آپ سب کچھ خرید سکتے ہیں

0 391

ترکی کا کوئی سفر وہاں کے بازاروں میں جائے بغیر مکمل نہیں ہوتا


آپ جس ضلع میں بھی مقیم ہوں روزمرہ استعمال کی تمام درکار چیزیں آپ کو مقامی بازار میں مل جائیں گی


ان مقامی بازاروں میں آپ جو کچھ دیکھنا اور خریدنا چاہیں، کسی بھی دوسرے بازار کے مقابلے میں بہتر معیار اور کہیں سستا مل جاتا ہے۔ جیسا کہ


کیلیم

معیار تو مقامی بازار پر منحصر ہے لیکن یہاں ایسے عام کیلیم (kilim) بڑی تعداد میں فروخت ہوتے ہیں جو آپ گھر میں غالیچہ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں


چند کیلیم مقامی آبادی کے ہاتھوں سے بُنے ہوئے ہوں گے اور کچھ کارخانوں میں، لیکن ہوں گے سب مکمل طور پر روایتی اور ان میں تمام روایتی ترک خصوصیات ہوں گی کہ یہ غالیچہ یا داخلی دروازے کے قالین یا اس سے کہیں بڑے قالین کے طور پر کسی بھی انٹیریئر ڈیزائن سے مطابقت رکھتے ہوئے استعمال کیے جا سکتے ہیں


پھل، سبزیاں اور مقامی جڑی بوٹیاں

مقامی بازار کاشت کاروں کی مارکیٹ بھی کہلاتے ہیں کہ جہاں قرب و جوار کے کاشت کار تازہ ترین چیزیں لاتے ہیں، جو عموماً ایک روز قبل کھیتوں سے نکالی گئی ہوتی ہیں


ہر چیز موسمی اور مقامی ہوتی ہے۔ اگر آپ کا گھر پر کھانا پکانے کا منصوبہ ہے تو کسی مقامی بازار سے خریداری کا کوئی نعم البدل نہیں


کپڑے

مقامی بازار تمام اقسام کے روایتی کپڑے فروخت کرتے ہیں جو آپ کو یورپ میں کہیں اور یا کسی برانڈ پر نہیں ملیں گے

یہ بازار اُن برانڈڈ ٹی شرٹیں، جینز، جوتے وغیرہ لینے کے لیے زبردست مقامات ہیں کہ جو آپ کے جانے پہچانے برانڈز کے معیارات کے مطابق تیار کیے جاتے ہیں


کچھ وقت انہیں دیکھنے اور جانچنے پر صَرف کریں اور پھر آپ کو اگلے کئی سالوں تک پہننے کے لیے پسندیدہ چیز بہترین قیمت پر مل جائے گی

تبصرے
Loading...