ترکش کارگو نے معیار اور کارگردگی کا عالمی ایوارڈ جیت لیا
کمپنی نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ پے لوڈ ایشیاء ایوارڈ 2020 میں ترک کارگو کو سال کا مجموعی طور پر بہترین کیریئر قرار دیا گیا ہے۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلیگ کیریئر ترکش ایئر لائنز (THY) کے ذیلی ادارے، ترک کارگو نے سروس کے معیار، کارکردگی، رفتار اور قابل اعتمادی کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جدت طرازی اور وژن پر مبنی ایوارڈ جیتتے ہوئے دنیا بھر کے حریفوں کو شکست دے دی۔
ترکش ائیر لائنز کے آفیسر تُرہان اوزین نے کہا کہ "یہ اہم ترین ایوارڈ، دوسرے عالمی اعزازات کے ساتھ جو ہم نے امسال جیتا، ایک اہم سنگ میل کی علامت ہے، ہماری خدمت کے معیار، آپریشنل ایکسلینس، ہمارے جدید معیارات کا اظہار ہے اس کا مقصد گاہکوں کی توقعات پر پورا اترنا اور اپنی پائیدار کامیابیوں کا تسلسل قائم کرنا ہے”۔
مینجمنٹ کنسلٹنسی فرم کیرنی نے ترکش کارگو کو دنیا کا تیزی سے ترقی کرنے والا عالمی کارگو کیریئر کارگو قرار دیا ہے، ترکش کارگو دنیا کے سب سے بڑے ذاتی ملکیت کا کارگو ایئرکرافٹ نیٹ ورکرکھتا ہے، یہ اپنی سروسز 300 سے زائد مقامات پر فراہم کرتا ہے- جن میں سے365 کارگو طیاروں کے ساتھ 96 براہ راست کارگو مقامات بھی ہیں۔
وبائی بیماری سے نبردآزما سال 2020 نے ایئر لائن انڈسٹری کو بہت زیادہ متاثر کیا تاہم ترکش کارگو عالمی ادویات کی فراہمی کا سلسلہ اپنے لگاتار آپریشنز سے جاری رکھتے ہوئے دنیا بھر کی توجہ حاصل کر گیا۔ امسال نومبر میں 2020ء کے ائیر کارگو نیوز ایوارڈز میں اسے یورپ کا بہترین ایئر کارگو برانڈ قرار دیا گیا۔
گذشتہ ہفتے آپ کے سی ای او ایلکر آئیکو نے اعلان کیا تھا کہ ترکش کارگو ترک ایئر لائن سے الگ ایک کمپنی کے طور پر اپنی سروسز جاری رکھے گا جس سے مستقبل میں نئی ممکنہ شراکت داری اور حصول کے لئے راہ ہموار ہونے کی امید ہے۔