ترک کوسٹ گارڈ نے 5 پاکستانی تارکینِ وطن کو بچا لیا

0 227

ترک کوسٹ گارڈ کمانڈ نے بحیرۂ ایجیئن کے ساحل کے قریب پانچ تارکینِ وطن کو بچا لیا ہے۔ یہ تمام افراد پاکستانی ہیں، جن کا کہنا ہے کہ اُن کی شناخت ظاہر نہ کی جائے۔

وہ ایک ربڑ کی کشتی میں سوار تھے کہ جسے یونانی کوسٹ گارڈز نے ترکی کی بحری حدود میں دھکیل دیا اور بعد ازاں انہیں جنوب مغربی صوبہ مغلہ کے انجہ بورون کے ساحل کے قریب بچایا گیا۔ بعد ازاں، انہیں صوبائی مائیگریشن آفس لے جایا گیا۔

ترکی یورپ پہنچنے کے خواہشمند تارکینِ وطن اور مہاجرین کے لیے ایک اہم راستہ ہے، خاص طور پر 2011ء میں شام میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے یہ راستہ بہت استعمال کیا جا رہا ہے۔

ترکی اس وقت تقریباً 40 لاکھ شامی مہاجرین کا میزبان ہے، جو دنیا کےکسی بھی ملک میں مہاجرین کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

تبصرے
Loading...