ترک دفاعی ادارے کے تیار کردہ ہائی پرفارمنس لینسز کی 8 ممالک کو برآمد

0 304

ترک دفاعی ادارے ASELSAN کے تیار کردہ فائیو-مائیکرون لیول tolerance رکھنے والے لینس مختلف دفاعی مصنوعات میں استعمال ہوتے ہی ںاور سسٹمز دنیا بھر کے آٹھ ممالک کو برآمد کیے گئے ہیں۔

یہ سسٹم وسطی ترکی کے صوبہ سیواس میں واقع فیکٹری میں تیار کیے جاتے ہیں اور پھر انہیں اندرون و بیرونِ ملک فروخت کیا جاتا ہے۔

لینس سسٹمز، جو میڈیکل اور ایروسپیس انڈسٹریز کے لیے بہت اہم ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں اور ان کی طلب بھی بڑھتی جا رہی ہے تاکہ بغیر کسی غلطی و خامی کے اعلیٰ ترین کارکردگی اور درست نتائج دیے جا سکیں۔

ASELSAN کے لینسز کے ذریعے فائیو-مائیکرون tolerance کی حساسیت کے ساتھ ساتھ 98 فیصد سے زیادہ کی reflection ویلیو حاصل کی گئی ہے۔ یہ لینس مقامی ہتھیاروں میں رائفل اسکوپ کے علاوہ فوج کی سروس رائفل MPT-76 میں بھی استعمال ہو رہے ہیں، جو ترک انجینئرز کا پہلا مقامی منصوبہ تھا جو اب نائٹ وژن کی دوربین اور تھرمل ویپن سائٹ کے ساتھ بڑے پیمانے تیار اور دنیا بھر میں فروخت کی جاتی ہیں۔

مقامی سیٹیلائٹ کے لینسز

سیواس میں واقع فیکٹری کے نائب چیئرمین عثمان یلدرم نے کہا کہ ASELSAN ان چند اداروں میں ایک ہے جو اعلیٰ معیار کے ایسے لینس تیار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ہدف مقامی طور پر تیار کردہ سیٹیلائٹس کے لیے لینسز بنانا ہے اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (R&D) کے ذریعے اس صوبے کو ٹیکنالوجی اور دفاعی صنعت میں اہم مقام دینا ہے۔

یلدرم نے کہا کہ ان کی مصنوعات ترک مسلح افواج کے موجودہ آپریشنز میں استعمال ہو رہی ہیں اور جرمنی سمیت آٹھ ممالک کو برآمد کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ASELSAN "ڈیفنس نیوز ٹاپ 100” میں موجود کمپنیوں میں سے ٹاپ 4 میں موجود ہے کہ جو کروناوائرس کی عالمگیر وباء کی وجہ سے سب سے کم متاثر ہوئی ہیں۔

تبصرے
Loading...