ترکی نے فلائنگ کار کا کامیاب تجربہ کر لیا

0 200

ترکی کی پہلی مقامی طور تیار کردہ فلائنگ کار، جزائری، کی کامیاب تجرباتی پرواز کی ہے، جسے ڈرونز بنانے والے معروف ادارے بائیکار نے بنایا ہے۔

230 کلو وزنی یہ پروٹوٹائپ ٹیسٹ کے دوران تقریباً 10 میٹرز تک اڑا۔ یہ تجربہ کمپنی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر سلجوق بیرقتار کی زیرِ نگرانی ہوا۔

حالیہ ٹیسٹ 11 ستمبر کو شروع کیے گئے تھے۔ جزائری، جو ایک اسمارٹ فلائٹ سسٹم رکھتی ہے اور خود مختار ہوکر پرواز کرتی ہے، ابتدائی پرواز کے دوران ایک رسّی سے باندھی گئی تھی البتہ منگل کو اسے بغیر رسی کے اڑایا گیا۔

جزائری اس وقت صرف ایک مسافر کو اٹھا سکتی ہے، لیکن اگلے ورژن میں مزید مسافروں کی گنجائش بھی پیدا کی جائے گی۔ یہ گاڑی مستقبل میں شہر کے اندر نقل و حمل کے لیے استعمال ہوگی۔

گاڑی کا نام معروف مسلمان مؤجد اور اسلامی سنہرے دور کے عظیم ناموں میں سے ایک، اسماعیل الجزائری، سے موسوم ہے کہ جو 12 ویں صدی میں اناطولیہ میں رہتے تھے۔

بائیکار کا قیام 1984ء میں عمل میں آیا تھا جو اب مسلح اور غیر مسلح ڈرونز، کنٹرول سسٹمز، سمولیٹرز اور ایویونکس سسٹمز بناتا ہے۔

تبصرے
Loading...