ترکی میں صنعتی سرگرمیاں چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر

0 506

ترکی میں کارخانوں کی سرگرمیاں جولائی کے مہینے میں چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر دکھائی دی، جس کی وجہ کووِڈ-19 کی پابندیاں کا اٹھنا اور نتیجتاً پیدا ہونے والی صارفی طلب ہے، جس سے پیداوار پر مثبت اثرات نظر آ رہے ہیں۔

پیر کو جاری ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ مینوفیکچرنگ کے شعبے کے لیے پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (PMI) جون میں 51.3 سے بڑھتے ہوئے اب 54.0 ہو چکا ہے۔ استنبول چیمبر آف انڈسٹری اور IHS مارکیٹ کے ایک پینل کے مطابق یہ کاروباری حالات میں نمایاں بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔

ترکی نے جولائی میں تقریباً تمام کووِڈ پابندیاں ہٹا دی تھیں، جس کے بعد طلب میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس کا اظہار ان اعداد و شمار میں بھی ہو رہا ہے۔

نئے احکامات کے بعد اداروں نے مسلسل دوسرے مہینے اپنے پیداواری حجم میں اضافہ کیا ہے بلکہ آرڈر بڑھ جانے کی وجہ سے ان کی کام کرنے کی گنجائش پر دباؤ بھی بڑھ گیا ہے۔ اس کے علاوہ سپلائی چَین میں رکاوٹ بھی نظر آ رہی ہے۔

مسلسل تیسرے مہینے لاگت پر افراطِ زر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ کافی نمایاں تھا۔ اس کی وجہ کرنسی مزید کمزور ہونا اور خام مال پر لاگت بڑھنا ہے۔

اکنامکس ڈائریکٹر IHS مارکیٹ اینڈریو ہارکر کا کہنا ہے کہ تازہ ترین اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مینوفیکچرنگ شعبے میں پیداوار اور نئے آرڈرز میں اضافہ ہوا ہے اور صارفین کی طلب بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

تبصرے
Loading...