ترک وزیرخارجہ کل اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے

0 1,470

ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو کل ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق ترک وزیر خارجہ پاکستانی دفتر خارجہ کا دورہ کریں گے جہاں ان کا استقبال پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کریں گے۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات کے بعد پاکستان اور ترکی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

ترک وزیر خارجہ صدر مملکت اور وزیر اعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی۔ ترک وزیر خارجہ نئی پاکستانی قیادت کو ترک صدر کا پیغام پہنچائیں گے۔

تبصرے
Loading...