ترک وزیر خارجہ جمعرات کے روز جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک جائیں گے
ترک وزیر خارجہ جمعرات کے روز بیت المقدس کے معاملہ پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک جائیں گے-
چاوش اولو اس وقت شام کے معاملہ پر سہہ فریقی اجلاس کے لیے کاغیزستان کے شہر باکو میں موجود ہیں-
ذرائع کے مطابق وہ بدھ کے روز استنبول میں فلسطینی وزیر خارجہ سے ملاقات بھی کریں گے اور مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد نیو یارک روانہ ہوں-
بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کے امریکی فیصلہ کو کالعدم قرار دینے کے لیے سیکیورٹی کونسل میں پیش ہونے والی قرار داد امریکا نے ویٹو کر دی تھی- اب یہ قرار داد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش ہو گی جس پر تمام ممالک ووٹ دیں گے-