ترک فوج کی دہشتگرد تنظیم ‘پی کے کے’ کو مٹانے کے لیے شمالی عراق میں پیش قدمی
ترک فوج نے کرد دہشتگرد تنظیم کے خلاف آپریشن میں قندیل پہاڑی کی طرف 35 کلومیٹر پیش قدمی کی ہے۔ قندیل پہاڑی اس دہشت گرد تنظیم کا ہیڈکوارٹر سمجھا جاتا ہے جہاں اس کی اعلیٰ کمانڈ موجود ہے۔
ترک وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ترکی بہت جلد پہاڑی پر آپریشن شروع کرنے والا ہے اور یہ کوئی شاطرانہ چال نہیں بلکہ بہترین وقت کا استعمال ہے۔ "قندیل ہمارے لئے مزید دور کا ہدف نہیں ہے”۔
مراد کارایلان اور جمال بیرک سمیت ‘پی کے کے’ کی قیادت اس علاقے میں چھپا ہوئی ہے۔ ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے مزید کہا کہ شمالی عراق کے حقکورک کے قریب کئی اہم مقاماات ‘پی کے کے’ دہشت گردوں سے صاف کر لیے گئے ہیں اور قندیل ترکی کے لئے محفوظ جگہ بھی بن جائے گا۔