ان گنت فوائد رکھنے والی ترکی نباتاتی چائے، جو آپ کے دل کو گرما دیں

0 1,376

ترکی میں کئی قسم کی نباتاتی چائے (herbal tea) بہت عام ہیں، جو مختلف تکالیف اور بیماریوں کے علاج کے ساتھ ساتھ چائے کی روایت کو برقرار رکھنے بھی استعمال کی جاتی ہیں کہ جن کی چند چسکیاں آپ کو تازہ دم کر دیتی ہیں۔


خاص طور پر سردیوں میں نباتاتی چائے بہت عام ہوتی ہے اور تازہ تازہ نباتاتی چائے ہر چائے خانے میں عام نظر آتی ہے۔


اسے ٹی بیگ سے نکالنے کے بجائے ہمیشہ خود سے تازہ کشید کیا جائے ہے اور اس میں صحت بخش ذائقے شامل کیے جاتے ہیں۔


احلامر چائے (نمدار کے پھول کی چائے)

یہ نباتاتی چائے کی ان اقسام میں سے ایک ہے جو سردیوں میں عام ہیں، لیکن ترکی سے باہر باقی دنیا میں اتنی مقبول نہیں۔


نمدار کے پھول کا ذائقہ ہلکا ہوتا ہے، تقریباً لیموں کے ذائقے جیسا۔ یہ چائے ایک سبز/پیلا رنگ دیتی ہے جو ایسے موسم میں سکون کا احساس دیتا ہے۔


نمدار کے پھول ترکی میں صدیوں سے استعمال کیے جاتے ہیں اور مقامی افراد بھی اس فائدوں کی تصدیق کرتے ہیں۔ یہ عام زکام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں اور بخار ختم کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔


پپاتیا چائے (بابونہ چائے)

بابونہ ترکی سے باہر دوسرے ملکوں میں بھی عام ہے، لیکن دیگر ثقافتوں کے بجائے اسے ترکی میں زیادہ روایتی حیثیت حاصل ہے۔


ترکی میں یہ چائے بچوں کو دی جاتی ہے تاکہ انہیں رات کو سکون کی نیند نصیب ہو۔ اس کے کچھ چمچے شیر خوار بچوں کو بھی دیے جاتے ہیں تاکہ ریح کے اخراج میں آسانی ہو اور آرام کی نیند نصیب ہو۔


یہ چائے سکون پہنچاتی ہے، ماہواری کی اینٹھن میں آرام دیتی ہے اور اس چائے میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس ذہنی تناؤ کو ختم کرنے میں زبردست ہیں۔


اداچائے (ساج چائے)

اس جڑی بوٹی کی سخت فائٹوکیمیکل ساخت کا مطلب ہے کہ یہ تناؤ گھٹانے میں مؤثر، پسینے، اچانک گرمی کے احساس جیسی سنِ یاس کی علامتوں اور تھوک میں کارآمد ہے۔


ساج چائے گلے کی خراش، کھانسی اور منہ کی سوزش کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔


یا پھر سردیوں کے مہینے میں کچھ تازہ دم کرنے والے اور گرما گرم مشروب کے طور پر ہی سہی – آپ کو ترک ساج چائے کا ایک کپ پی کر بہت اچھا احساس ہوگا۔


انار چائے

دنیا کے چند بہترین انار اناطولیہ میں پیدا ہوتے ہیں، اس لیے یہ امر حیرت انگیز نہیں کہ انار چائے ایک خاص ترک سوغات ہے!


انار زبردست اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں اور ان کی چائے کہنہ امراض کے خاتمے، صحتِ قلب کو بہتر بنانے، وزن کم کرنے اور سوزش گھٹانے میں مدد اور دیگر فوائد دیتی ہے۔


پکے ہوئے اناروں سے تازہ کشید کرکے گرم کیا گیا انار کا رس خزاں یا سرما کے ٹھنڈے دن کو گزارنے کا بہت اچھا طریقہ ہے۔

تبصرے
Loading...