اکتوبر میں ترک درآمدات 17.4 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں

0 86

ملک کے قومی ادارۂ شماریات کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں ترکی کی درآمدات 17.4 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں جو پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں8 فیصد زیادہ ہیں۔

اعداد و شمار نے ظاہر کیا کہ برآمدات 15.6 ارب ڈالرز رہیں جو سالانہ 0.1 فیصد کی کمی ہے۔

"اکتوبر 2019ء میں غیر ملکی تجارتی خسارہ 1.8 ارب ڈالرز تک آیا جو اکتوبر 2018ء کے مقابلے میں 263.6 فیصد زیادہ ہے،” اکتوبر 2019ء میں برآمد سے درآمد کی شرح پچھلے سال کے اسی مہینے کے 96.9 فیصد سے گھٹتے ہوئے 89.6 فیصد ہوئی۔

غیر ملکی تجارتی اعداد و شمار کے لیے دو مختلف طریقے استعمال کیے گئے ہیں – خصوصی تجارتی نظام اور عمومی تجارتی نظام۔

خصوصی تجارتی نظام کی بنیاد پر لگائے گئے حساب میں فری زونز یا کسٹمز ویئر ہاؤسز شامل نہیں ہوتے۔ عمومی تجارتی نظام ذرا وسیع تصور ہے جس میں کسٹمز ویئر ہاؤسز، تمام اقسام کے فری زونز اور فری سرکولیشن ایریاز وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔

تبصرے
Loading...