ترک اور ایرانی صدور کی ٹیلی فون پر بات چیت
ایردوان اور رئیسی نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ہفتہ کی شام ہونے والی ایک ٹیلی فون کال میں ترک صدر رجب طیب ایردوان اور ان کے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ترکی کی صدارت اطلاعات کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، صدر ایردوان نے رئیسی کو بتایا کہ اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے اجلاس کے لیے کام جاری ہے، جو جلد از جلد تہران میں منعقد ہوگا، اور ساتھ ہی باہمی معاہدوں پر بھی دستخط کیے جاسکتے ہیں۔
صدر ایردوان نے یہ بھی کہا کہ ترکی قفقاز کے لیے 3+3 فارمیٹ کی اگلی میٹنگ کی میزبانی کرنا چاہتا ہے، جس میں تین کاکیشین ریاستیں – آرمینیا، آذربائیجان اور جارجیا کے ساتھ ساتھ تین پڑوسی ریاستیں – ترکی، روس اور ایران شامل ہیں۔