ترک لیرا 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر

0 1,009

ترک لیرا امریکی ڈالر کے مقابلے میں منگل کو چار مہینے کی بلند ترین سطح، 5.54، تک پہنچ گیا۔

لیرا کے مقابلے میں ڈالر تین ہفتوں سے مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور آج صبح 5.54 کے ساتھ کم ترین سطح تک پہنچا۔ منگل کو شام تک ڈالر کی قیمت میں مزید 1 فیصد کمی آئی اور یہ 5.61 تک آ گیا۔ لیرا 2 اپریل کے بعد سے اس سطح پر نہیں دیکھا گیا تھا کہ جب وہ 5.46 پر تھا۔

منگل کو لیرا کے مقابلے میں یورو کی شرحِ تبادلہ 6.21 تھی، جو 0.82 فیصد نیچے آیا۔

لیرا کی قیمت میں یہ اضافہ مرکزی بینک جمہوریہ ترکی (CBRT) کی جانب سے اپنی شرحِ سود میں نمایاں کمی کرنے کی وجہ سے آیا جو 24 فیصد سے گھٹا کر 19.75 فیصد کردی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی لیرا ایک مرتبہ پھر مضبوط ہونے لگا اور ہفتہ بھر بلند ہوتا چلا گیا۔

فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی نے گزشتہ سال شرحِ سود میں چار مرتبہ اضافہ کیا تھا لیکن اشارہ دیا تھا کہ ایک مرتبہ حالات قابو میں آنے کے بعد یہ اضافہ واپس لیا جائے گا۔

گزشتہ اگست میں ترک لیرا کے مقابلے میں امریکی ڈالر 6.89 کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا جو دو سال سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے اس مقام تک پہنچا۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: