ترک شاعر کا فلسطین اور کشمیر کے لیے نیا نغمہ

0 1,257

معروف ترک شاعر اور نغمہ نگار طغرہ ایورن نے مسئلہ فلسطین اور کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ایک نیا نغمہ پیش کیا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے ‘انادولو’ کے مطابق شامی گلوکار ملک نور اور پاکستانی گلوکارہ نتاشہ بیگ نے یہ نغمہ ” We Will Never Betray” عربی اور اردو زبان میں گایا ہے۔

ایورن نے اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز 2013ء میں کیا، وہ کہتے ہیں کہ موسیقی مظلوموں کی آواز دنیا تک پہنچانے کا ذریعہ ہے۔

وہ ترکی، مصر، یونان، امریکا، بلغاریہ، تونس اور بنگلہ دیش میں انگریزی کلاسز کے لیے گانے لکھ چکے ہیں۔

شاعر کہتے ہیں کہ پیشہ ورانہ موسیقی میں ان کی دلچسپی شامی مہاجر بچوں کی حالت زار کو سامنے لانے کے لیے اپنے کام "Children of Heaven” کے بعد پیدا ہوئی۔

ایورن نے کہا یہ ان کا پہلا کام تھا جسے 23 اپریل کو یومِ اطفال پر صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے شیئر کیا گیا اور پھر عالمی انسان دوست اجلاس کے لیے ترکی آنے والے عالمی رہنماؤں کے سامنے بھی پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس خصوصی نغمے کا خیال کینیڈا میں قائم کشمیر سویٹاس ایسوسی ایشن کی جانب سے عالمی یوم یکجہتی فلسطین کے حوالے سے ایک خاص گانا کمپوز کرتے ہوئے آیا۔

طغرہ ایورن نے Tell Me My Pretty Mother اور My Beloved Turkey جیسے گانے بھی لکھے ہیں کہ جو ترکی میں15 جولائی کی ناکام بغاوت کو یاد دلاتے ہیں۔

ان کی سیاسی پیغامات رکھنے والی دیگر کمپوزیشنز The World is Bigger Than Five، Erdogan a Tall Man، Don’t Cry Jerusalem، Kashmir is My Name اور Permanent Spring کو بھی پرستاروں کی جانب سے خوب سراہا گیا ہے۔

پاکستان کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یہ نغمہ ٹوئٹر پر شیئر کیے جانے سے ایورن کا کام لاکھوں لوگوں تک پہنچا ہے۔ معاشرے پر موسیقی کے اثرات کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ کبھی کبھی ایک گانا درجنوں علمی مقالوں سے زیادہ اثر انگیز ہوتا ہے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: