ترک وزارتِ خارجہ کی جانب سے بھارتی بیان کی سخت مذمت

0 456

ترک وزارتِ خارجہ کے ترجمان حامی آق صوئے نے اپنے بھارتی ہم منصب کے بیان کی سختی سے مذمت کی ہے کہ جنہوں نے نئی دہلی میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی حالیہ کارروائیوں پر ترک صدر کے بیانات کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

بھارتی کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ترک صدر رجب طیب ایردوان کے تبصروں کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا۔

آق صوئے نے کہا کہ "بین الاقوامی خبری اداروں کی جانب سے شائع کی گئی تصاویر صاف ظاہر کرتی ہیں کہ 23 فرور ی سے نئی دہلی میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔”

رویش کمار کے بیان کے حوالے سے ایک سوال پر آق صوئے نے کہا کہ انہوں نے حقائق کو جھٹلانے کے لیے ایسا تبصرہ کیا ہے۔ "ہم بھارتی حکومت سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنے ملک کے مسلمانوں کو پرتشدد کارروائیوں سے بچانے کے لیے تمام شہریوں کے امن و سلامتی کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے گی۔”

تبصرے
Loading...