ترکی ہوائی جہاز امدادی سامان کے ساتھ اسپین و اٹلی روانہ

0 442

ترکی کا ایک فوجی ہوائی جہاز طبی امداد لے کر دارالحکومت انقرہ سے اٹلی اور اسپین کے لیے روانہ ہو چکا ہے، جو یورپ میں جدید کروناوائرس سےسب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک ہیں۔

اٹلی میں منگل تک کروناوائرس سے اموات کی تعداد 12,428 تک پہنچ چکی ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ اسپین اب تک 8,189 افراد کی موت کی تصدیق کر چکا ہے۔

گزشتہ سال دسمبر میں چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا یہ وائرس اب تک کم از کم 180 ممالک اور خطوں تک پھیل چکا ہے۔

امریکا کی جان ہوپ کنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک دنیا بھر میں 8,60,100 مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 42,300 افراد مارے جا چکے ہیں اور 1,78,300 صحت یاب ہوئے ہیں۔

تبصرے
Loading...