ترک فوج نے ادلب میں گیارواں مشاہداتی مرکز قائم کر دیا

0 902

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک فوج نے شام کے علاقہ ادلب میں آستانہ عمل کے تحت گیارواں مشاہداتی مقام قائم کر لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سوموار کے روز صوبہ کے جنوبی علاقہ زاویہ میں ترک فوج نے مشاہداتی مقام قائم کیا۔

12 اکتوبر 2017ء کو ترک فوج خطے میں داخل ہوئی تھی تاکہ ایسے مشاہداتی مقام قائم کر سکے جو ادلب کے علاقہ میں سیز فائر معاہدے کے بعد اسد رجیم کو مانیٹر کر سکے۔

آستانہ معاہدہ کے مطابق ترکی کو ادلب میں 12 مشاہداتی مقامات قائم کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

ادلب ترک سرحد کے قریب شمال مغرب میں واقع ہے۔ 2011 کے بعد اس علاقے نے بشار الاسد کے ظلم و جبر کو طویل عرصے تک سہا اور لاکھوں لوگ ہجرت پر مجبور ہو گئے۔

مارچ 2015ء کے بعد ادلب کو بشار الاسد سے آزاد ہو چکا تھا لیکن اس کے اپوزیشن ملٹری گروپس اور بشار الاسد کے مخالف گروہوں سے جنگ جاری تھی۔

تبصرے
Loading...