ترک فوج اپنے ایف-16 کو جدید تر بنائے گی

0 146

ترکی اپنے ایف-16 لڑاکا طیاروں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے ایف-16 طیاروں کو جدید بنائے گا۔

پریزیڈنسی آف ڈیفنس انڈسٹریز (SSB) کے سربراہ اسماعیل دیمیر نے کہا ہے کہ "ایف-16 بلاک 30 لڑاکا طیاروں کی ساخت کو بہتر بنائے گا۔ اس منصوبے میں ہر طیارے میں 1,200 سے 1,500 پرزے بہتر کیے جا رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ان کی مرمت اور تبدیلی کا کام کیا جا رہا ہے۔”

دیمیر نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے، جو TUSAŞ انجن انڈسٹریز (TEI) کی جانب سے کیا جا رہا ہے، ترک فوج ایف-16 طیاروں کی زندگی کو 8,000 سے 12,000 گھنٹوں تک بڑھانے کا ہدف رکھتا ہے۔

ترکی ‎TF-X نیشنل کومبیٹ ایئرکرافٹ (MMU) پروگرام رکھتا ہے – جو ترک ایروسپیس انڈسٹریز (TAI) اور SSB کا مشترکہ منصوبہ ہے جو 2029ء تک ڈومیسٹک انجن کا استعمال کرتے ہوئے پہلی پرواز کے لیے تیاری کر رہا ہے۔

MMU ایک ففتھ-جنریشن جیٹ ہے جو لاک ہیڈ مارٹن کے ایف-35 لائٹننگ II سے ملتی جلتی خصوصیات رکھتا ہے۔ مقامی طور پر تیار کردہ یہ طیارہ 2030ء کی دہائی میں ترک فوج کے ایف-16 کی مرحلہ وار فیز آؤٹ کے بعد جگہ لے گا۔

اگلی دہائی میں ایف-16 لڑاکا طیاروں کی مرحلہ وار ریٹائرمنٹ کے ساتھ TF-X پروجیکٹ کی اہمیت بڑھ رہی ہے، صرف اسی لیے ہی نہیں کہ امریکا نے ترکی کو ایف-35 لڑاکا طیاروں کی فراہمی روک دی ہے۔

واضح رہے کہ واشنگٹن نے روس کے ‎S-400 میزائل سسٹم کو خریدنے پر ترکی کو ایف-35 لائٹننگ II پروگرام سے باہر نکال دیا تھا۔

تبصرے
Loading...