ترک ملت اس مبارک راستے پر دوبارہ چل پڑی ہے جس پر اپنے انصاف اور رحمدلی سے ساری دنیا کو گلے لگائے گی، ایردوان

0 2,317

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے آق پارٹی کے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اور ترک ملت ایک مرتبہ پھر اس راستے پر چل پڑی ہے جس سے وہ اپنے انصاف، اچھائی، رحمدلی اور ہمدردی کے ذریعے ساری دنیا کو گلے لگائے گی-

انہوں نے کہا کہ نہ تو ہماری سرحدوں پر صف آراء دہشتگرد اور وہ باغی گینگ جو ہمارے اندر نفوذ کیے ہوئے ہیں جیسا کہ فیتو اور پی کے کے اور نہ وہ جو ہمارے خلاف ففتھ جنریشن سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ہمیں اس مبارک راستے سے ہٹا سکتے-

ترک صدر نے کہا کہ گذشتہ 15 سال میں انہوں نے دفاعی انڈسٹری میں بڑی پیش قدمی کی ہے- "اگر یہ اقدامات گذشتہ 15 سالوں میں نہ کیے جاتے تو آج ہم تن تنہاء دہشتگردوں کے خلاف آپریشن نہ کر سکتے”-

صدر ایردوان نے بتایا کہ آج ترکی کی دفاعی پیداوار 6 بلین ڈالر ہے جبکہ 2 بلین ڈالر دفاعی ایکسپورٹ ہیں- انہوں نے کہا، "ہماری ترجیح ہے کہ ہم اپنے ملک کی ضروریات کے لیے دفاعی انڈسٹری بنائیں اور پیدوار دیں- اب ترکی نے مکمل طور پر فنشڈ دفاعی مصنوعات باہر سے خریدنا بند کر دی ہیں صرف ہنگامی صورت میں کچھ ساز و سامان خریدا جاتا ہے”_

 

تبصرے
Loading...