دو میری ٹائم پٹرول طیارے ترک بحریہ میں شامل

0 239

ترک دفاعی صنعت نے دو میری ٹائم پٹرول طیارے بحریہ کے حوالے کر دیے ہیں۔

ترک صدارت دفاعی صنعت (SSB) کے سربراہ اسماعیل دیمر نے بتایا ہے کہ میلتم-3 پروجیکٹ کے تح دو پی-72 میری ٹائم پٹرول طیارے بحریہ کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔ یہ طیارے بحریہ کے لیے تزویراتی اہمیت کے حامل ہیں اور فضا میں ہماری طاقت میں نمایاں اضافہ کریں گے۔

10 دسمبر 2020ء کو پہلے میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ کی حوالگی کے بعد رواں سال ایسے مزید تین ہوائی جہاز ترک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہو چکے ہیں۔

ترکی پہلے مختلف علاقوں میں بحری حدود میں گشت کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ طیارے استعمال کرتا تھا جس میں بحیرۂ اسود، بحیرۂ ایجیئن، مشرقی بحیرۂ روم اور لیبیا کا ساحل شامل ہیں۔ تازہ ترین طیارے کے ساتھ پی-72 جہازوں کی تعداد چار ہو چکی ہے، جسے ترکی کے سمندری علاقوں کی حفاظت کے لیے ایک اہم طیارہ سمجھا جاتا ہے۔

اطالوی دفاعی ادارہ لیونارڈو میلتم پروجیکٹ کا ایک اہم حصہ ہے، جبکہ ترک دفاعی صنعت کے اہم ادارے ترکش ایروسپیس انڈسٹریز (TAI)، ہاولسان اور مل سافٹ بھی اس میں کام کر رہے ہیں۔

اس منصوبے کے تحت آخری دو طیارے 2022ء میں مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: