ترک بحریہ کی 3 سمندروں میں سب سے بڑی فوجی مشقیں

0 1,292

ترک بحری افواج نے "سمندری بھیڑیا” (Denizkurdu) کے نام سے بیک وقت تین سمندروں میں اپنی سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع کردی ہیں۔

ترک بحریہ کی زیر نگرانی یہ مشقیں 25 مئی تک مشرقی بحیرہ روم، بحیرہ ایجیئن اور بحیرہ اسود میں جاری رہیں گی جن میں 131 جنگی بحری جہاز، 57 جنگی طیارے اور 33 ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں، ترک جنرل اسٹاف نے ایک بیان میں کہا۔

ترک بحری افواج بحرانی صورت حال اور جنگ جیسے حالات کے منظرناموں میں اسٹریٹجک اور آپریشنل مشقیں کریں گی۔

مقامی اور قومی ہتھیاروں کے سسٹم بشمول ہائی-اسپیڈ ڈرون (UAV) شِمشیک اور اینٹی-سرفیس ڈیفنس بوٹ البتروس بھی مشقوں میں شریک ہوگی۔

پانچ فریگیٹس، دو کوروَیٹس اور چار اسٹارم بوٹس گولجک پوئیراز بندرگاہ سے سوموار کو مشقوں کے لیے روانہ ہو چکی ہیں۔

آبدوزیں، فریگیٹس، بحری توپ خانہ، مسلح UAVs کے ساتھ ساتھ سرچ اور ریسکیو یونٹس بھی مشقوں میں حصہ لیں گے۔

ان مشقوں کا مقصد ترک بحریہ کے یونٹوں کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے اور اس میں مقامی طور پر بنائے گئے آرمز سسٹم اور دیگر سسٹمز استعمال ہوں گے۔

کُل 25,900 فوجی اہلکار ان مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

تبصرے
Loading...