ترک ادارے کی جانب سے شام میں رواں سال 7 کروڑ روٹیوں کی تقسیم

0 56

ترک ادارہ انسانی یاردیم وقفی (IHH) سال 2021ء کے ابتدائی نو ماہ کے دوران شام میں ضرورت مند افراد میں 7 کروڑ روٹیاں تقسیم کر چکا ہے۔

ادارے کے عہدیدار ذکر طاہر اوغلو نے بتایا ہے کہ یہ روٹی تین دن تک تازہ رہتی ہے اور اسے شمال مغربی شام کے علاقوں ادلب، اعزاز، عفرین، الباب اور جرابلس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

طاہر اوغلو نے مزید بتایا کہ خیراتی ادارے نے سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی اپنی کوششوں کو تیز تر کر دیا ہے۔

شام میں ترک اور پاکستانی امدادی اداروں کا بنایا گیا اسکول کھل گیا

سال 2016ء نے ترکی شمالی شام میں انسدادِ دہشت گردی کے سرحد پار آپریشنز کر چکا ہے تاکہ اس علاقے کو دہشت گردوں کی راہداری نہ بننے دے اور یہاں کے مکینوں کو پُر امن ماحول فراہم ہو۔ ان آپریشنز میں 2016ء کا آپریشن سپرِ فرات، 2018ء کا شاخِ زیتون، 2019ء کا چشمۂ امن اور 2020ء کا سپرِ امن شامل تھے۔

آپریشنز کے آغاز سے ترکی اس علاقے میں صحت سے لے کر تعلیم اور امن و امان سے لے کر زراعت تک زندگی کے ہر شعبے میں کام کر رہا ہے۔ اس حوالے سے کوششوں میں علاقے سے بموں اور بارودی سرنگوں کی صفائی کا آغاز کیا گیا اور انتظامی ذمہ داریاں مقامی کونسلز کو سونپی گئیں۔ ترکی نے دہشت گردوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والے ہسپتالوں، اسکولوں، مساجد اور سڑکوں کی تعمیر کا بھی کام کیا۔ علاقے کے سماجی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے مختلف غیر سرکاری انجمنوں (این جی اوز) کی جانب سے لوگوں میں کھانے اور پہننے اوڑھنے کا سامان تقسیم کیا گیا جبکہ سڑکوں اور عمارتوں کی تعمیرِ نو کی گئی۔ ان کوششوں کی بدولت لاکھوں شامی مہاجرین اِن آزاد علاقوں کی جانب واپس آنا شروع ہوئے۔

تبصرے
Loading...