قاسم سلیمانی قتل، ترکی اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کا رابطہ

0 412

ترکی کو وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق چاؤو اوغلو اور شاہ محمود قریشی نے جمعے کو بغداد میں اہم ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی امریکا کے ڈرون حملے میں ہلاکت پر گفتگو کی۔

ایرانی جرنیل کی ہلاکت نے امریکا اور ایران کے مابین تناؤ میں ڈرامائی اضافہ کیا ہے کہ جو 2018ء میں تہران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے نیوکلیئر معاہدے سے امریکا کے اخراج کے ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد ویسے ہی کھنچے کھنچے تھے۔

ایران کے رہبرِ معظم علی خامنہ ای، جنہوں نے پچھلے سال ہی قاسم سلیمانی کو ملک کا اعلیٰ ترین اعزاز دیا تھا، نے اس قتل کا "بھرپور جواب” دینے کا اعلان کیا ہے۔

پنٹاگون سلیمانی پر بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملے کی سازش اور عراق اور خطے میں امریکی سفارت کاروں اور اہلکاروں پر دیگر حملے کرنے کا الزام لگاتا ہے۔

تبصرے
Loading...