کوروناوائرس: جیلوں میں رش کم کرنے کے لیے ترک پارلیمنٹ میں قیدیوں کی رہائی کا قانون پاس

0 1,544

ترک پارلیمنٹ نے منگل کو ایک قانون منظور کیا ہے جس کے تحت جیلوں میں رش کم کرنے اور زیر حراست افراد کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے دسیوں ہزار قیدیوں کی رہائی کی اجازت دی جائے گی۔

نائب اسپیکرپارلیمنٹ ثریا سادی بلگچ نے کہا کہ بل کی حمایت حکمراں جماعت انصاف اور ترقی پارٹی (آق پارٹی) اور ملیت حرکت پارٹی (ایم ایچ پی) نے کی جس کی وجہ سے بل کو 279 ووٹ حمایت میں جبکہ 51 مخالف ووٹوں کے ساتھ منظور کر لیا گیا۔

اس بل میں تمام جرائم کے قیدیوں جو تقریبا ایک لاکھ افراد بنتے ہیں ان کو شامل کیا گیا ہے۔ اس قانون میں دہشت گردی ، جنسی استحصال ، منشیات کے جرائم ، فرسٹ ڈگری قتل اور خواتین کے خلاف تشدد کو استثنا دی گئی ہے ان جرائم کے مرتکب افراد کو رہا نہیں کیا جا سکے گا۔

اس قانون سازی میں 65 سے زائد عمر کے قیدیوں کے لیے گھروں میں قید کا بندوبست کیا گیا ہے جبکہ ایسی خواتین قیدی جن کیے بچوں کی عمریں چھ سال سے کم ہوں یا پھر وہ قیدی جو اپنی دیکھ بھال نہیں کرسکتے اور انہیں خصوصی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے اس قانون کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس قانون کے ذریعہ ان لوگوں کو جیل سے الگ کرنے کی بھی اجازت دی جائے گی جو بیماریوں کا شکار ہیں۔

اپنے نومولود بچوں کے ساتھ قید مجرم خواتین، جنھیں تین سال یا اس سے کم عمر کی سزا سنائی گئی ہے، وہ اپنی بقیہ مدت گھر پر نظر بند ہو کر گزاریں گی۔ اس بل میں کم شدت کے مجرموں کی سزاؤں میں بھی کمی لائی گئی ہے۔

اچھے سلوک اور پیرول کی اہلیت کے ثبوت کی روشنی میں، 10 سال سے زیادہ قید کی سزا بھگت چکنے والے مجرموں کو عدالتی منظوری کے بعدکم سیکیورٹی رکھنے والی جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

اس طرح بیماریوں کی وجہ سے متبادل قیدی انتظامات سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد گھریلو قید میں تقریبا 45،000 سے 90،000 ہوجائے گی۔

اہل افراد کو مئی کے آخر تک عدالتی فیصلوں کے ساتھ رہا کیا جائیگا، وزارت انصاف کے ان نئے اقدامات کے مطابق، ہر موقع پر زیادہ سے زیادہ دو ماہ کی مدت میں دو بار توسیع کی جا سکے گی۔

قانون سازی اس وقت ہوئی جب حکام نے بتایا کہ قیدیوں میں ممکنہ طور کورونا وائرس جنگل کی آگ کی طرح پھیل سکتا ہے۔ ترکی کی قید آبادی 300،000 افراد پر مشتمل ہے۔

سوموار تک ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1296 جبکہ کل کیسز کی تعداد 61049 ہو چکی تھی۔

تبصرے
Loading...