پارلیمانی آئینی کمشن نے جون میں قبل از وقت انتخابات کی منظوری دے دی

0 718

جمعرات کے روز ترک پارلیمانی آئینی کمشن نے 24 جون کو قبل از وقت پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے لیے لائی جانے والی قرار داد پاس کر لی۔

حکمران جماعت آق پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین حیاتی یوزجی نے اس سے قبل کہا تھا کہ 5 ممبران اسمبلی اس وقت صدارتی نظام کے لیے پارلیمان میں کام کر رہے ہیں تاکہ انتخابات کے بعد نئے نظام کی تبدیلی آسان ہو سکے۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اپوزیشن رہنماء دولت بہچالی سے ملاقات کے بعد قبل از وقت انتخابات کے لیے 24 جون 2018ء کی تاریخ متعین کی تھی۔ اس سے قبل دولت بہچالی نے اگست میں قبل از وقت انتخابات کروانے کی تجویز پیش کی تھی۔

ترک سپریم الیکشن بورڈ (YSK) کے سربراہ سادی گوین نے کہا کہ بورڈ اس سے قبل ہی انتخابات کی تیاریاں شروع کر چکا ہے۔ "جیسے ہی ایک الیکشن ختم ہو گا، ہم دوسرے الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں گے۔ ہم کم از کم دو انتخابات کے لیے مکمل مواد رکھتے ہیں۔ اس الیکشن کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں”۔

تبصرے
Loading...