رجب طیب ایردوان نے استنبول میں ووٹ کاسٹ کر دیا

0 1,542

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اتوار کے روز استنبول میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

وہ اسکودار شہر کے صفات جیبی ایلمنٹری اسکول میں خاتون اول کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے۔

اس موقع پر رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے ووٹرز کے بہت بڑے ٹرن آؤٹ کی تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ جس باکس میں انہوں نے ووٹ کاسٹ کیا ہے وہاں مختصر وقت میں 150 ووٹر کاسٹ کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا، "ہائی ٹرن آؤٹ بتاتا ہے کہ ترکی میں جمہوریت کس طرح آگے بڑھ رہی ہے اور ایک سنجیدہ معاشرہ جنم لے رہا ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس انتخابات میں ترکی میں جمہوری انقلاب آ رہا ہے۔

ترک ووٹر آج صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں اپنے رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

تبصرے
Loading...