صدر ایردوان کی کروناوائرس کے مریضوں سے بذریعہ وڈیو کال بات چیت

0 270

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں جدید کروناوائرس (COVID-19) کے زیرِ علاج مریضوں سے بذریعہ وڈیو کال بات چیت کی۔

مریضوں اور ایردوان کی ورچوئل ملاقاتوں کی تصویریں ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر بھی کی گئیں کہ جس موقع پر کمیونی کیشنز ڈائریکٹر فخر الدین آلتن اور صدارتی ترجمان ابراہیم قالِن بھی موجود تھے۔ تمام مریض استنبول کے میڈیسن ہاسپٹل کی جراح پاشا تنصیب میں زیرِ علاج ہیں۔ اس موقع پر صدر نے ہسپتال کے عملے سے بھی گفتگو کی۔

صدر نے ہسپتال کے عہدیداروں اور چھ مریضوں ےس بات چیت کی، جس میں ایک جوڑا اور ان کی بیٹی بھی شامل تھی۔ وڈیو کال کے دورن اپنی تقریر میں صدر نے بتایا کہ حال ہی میں کروناوائرس سے ہونے والی اموات میں کمی آئی ہے جبکہ علاج کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہمارے لیے اس وقت واحد تشویش کی بات بے پروائی ہے۔ اگر لوگ احکامات کو نظر انداز کریں گے تو ہمیں سنگین چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔”صدر نے جراح پاشا ہسپتال کے عملے کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مارچ سے اب تک ملک میں کم از کم 3174 افراد کے اس وبا کے ہاتھوں مارے جانے کے بعدکابینہ کے وزراء اوردیگر حکام سے ملاقاتوں کے لیے صدر ایرودان صرف وڈیو کانفرنس پر ہی انحصار کررہے ہیں۔

تبصرے
Loading...