ترک صدر کے ہاں ایک اور نواسے کی آمد

0 2,750

ترک صدر رجب طیب ایردوان ایک مرتبہ پھر نانا بن گئے ہیں۔ ان کی بڑی صاحبزادی اسریٰ البیراک نے ایک بیٹے کو جنم دیا ہے۔ اسریٰ وزیر خزانہ و مالیات بیرات البیراک کی اہلیہ ہیں۔ لڑکے کا نام حمزہ صالح رکھا گیا ہے اور یہ دونوں کی چوتھی اولاد ہے جبکہ صدر کے پوتوں اور نواسوں میں اس کا نمبر آٹھواں ہے۔

صدر اس موقع پر اپنی صاحبزادی اور نومولود کو دیکھنے کے لیے دارالحکومت انقرہ سے استنبول آئے۔

بیرات نے اپنی خوشی کا اظہار ٹوئٹر پر کیا کہ "الحمد للہ، ہم نے آج رات اپنی چوتھی اولاد حمزہ صالح کا استقبال کیا۔ میں اپنی اہلیہ اسریٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمیں یہ مسرّت بھرا موقع دیا۔ آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے۔”

صدر ایردوان کے اپنے بھی چار ہی بچے تھے اور وہ نوبیاہتا جوڑوں کو کم از کم تین بچے پیدا کرنے کے مشورے بھی دیتے رہتے ہیں تاکہ ملک کی آبادی میں اضافہ ہو۔

تبصرے
Loading...