صدر ایردوان نے برطانیہ اجلاس کے دوران عالمی رہنماؤں کو اہم کتاب پیش کی

0 193

صدر رجب طیب ایردوان نے برطانیہ میں منعقدہ نیٹو اجلاس کے موقع پر ترکی کے کردار کے حوالے سے ایک کتاب جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے رہنماؤں کو دی۔

صدر مملکت نے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونی کیشنز کی شائع کردہ کتاب "ترکی: تزویراتی اتحاد کا طاقتور رُکن” فرانسیسی صدر ایمانوئیل ماکروں، جرمن چانسلر انگیلا مرکیل اور برطانوی وزير اعظم بورس جانسن کو پیش کی۔

ترکی، انگریزی، فرانسیسی اور جرمن زبانوں میں شائع شدہ یہ کتاب نیٹو رُکن کی حیثیت سے اتحاد کے لیے ترکی کی ذمہ داریوں اور خدمات پر تفصیلی معلومات فراہم کرتی ہے۔

نیٹو کے حوالے سے ترکی اور دیگر ممالک کے نقطہ نظر کے موضوع پر اس کتاب کا ایک باب اتحاد سے وابستہ ترکی کی توقعات پر بھی ہے۔

یہ باب دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ کے علاوہ ترکی کے دفاع میں نیٹو سے وابستہ توقعات کے حوالے سے ہے۔

کتاب گزشتہ ماہ صدر ایردوان کے دورۂ امریکا کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے وفد کے اراکین کو بھی دی گئی تھی۔

تبصرے
Loading...