صدر ایردوان ڈی ایٹ ممالک کے اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے
ترک صدر رجب طیب ایردوان بنگلہ دیش کی میزبانی میں ڈی ایٹ ممالک کے 10 ویں اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے۔ اجلاس میں اتحاد کی سربراہی ترکی سے بنگلہ دیش کو سونپی جائے گی۔ ترکی 20 اکتوبر 2017ء سے ڈی ایٹ کی سربراہی کر رہا ہے۔
ڈی ایٹ ممالک کے بلاک کا قیام 15 جون 1997ء میں استنبول میں کیا گیا تھا جہاں ان ممالک کے سربراہان سابق ترک وزیراعظم نجم الدین اربکان کی دعوت پر اکٹھے ہوئے تھے۔
اس بلاک میں بنگلہ دیش، مصر، نائیجیریا، انڈونیشیا، ایران، ملائشیا، پاکستان اور ترکی شامل ہیں۔