ترک ملت بول چکی ہے، تم اپنا منہ بند رکھو، ترک صدارتی ترجمان نے امریکی کانگریس مین کو کھری کھری سنا دیں

0 2,251

ترک صدارتی ترجمان اور چیف مشیر ابراہیم قالن نے منگل کے روز امریکی کانگریس مین کو رجب طیب ایردوان کی فتح پر تنقید کرنے پر کھری کھری سنا دیں۔

ابراہیم قالن

کیلیفورنیا سے کانگریس مین آدم چیف نے ٹویٹر پر کہا کہ اس ہفتے ایردوان نے گرفتاریوں، تشدد اور اظہار رائے کی آزادی کو دباتے ہوئے اپوزیشن کو مار ڈالا اور ‘فتح’ حاصل کی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ "کوئی مبارکباد نہیں”۔

کانگریس مین کی ٹویٹ کے جواب میں ترک صدارتی ترجمان نے لکھا کہ "صدر ایردوان کو یقینناً تمہاری مبارکباد کی ضرورت نہیں۔ ترک ملت بول چکی ہے، تم اپنا منہ بند رکھو۔

24 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں رجب طیب ایردوان نے 52.6 فیصد ووٹ حاصل کر کے تاریخی فتح حاصل کی جس کے بعد ملک کا پارلیمانی نظام حکومت ختم ہو کر صدارتی نظام لاگو ہو گیا۔ ان کے مدمقابل مرکزی اپوزیشن رہنما محرم انجے نے 30.5 فیصد ووٹ حاصل کئے تھے۔

 

تبصرے
Loading...