ترک ہلال احمر کی طرف سے پاکستان میں 2000 رمضان باکس تقسیم کرنے کا آغاز

0 758

ترک ہلال احمر نے پاکستان کے ضرورت مندوں میں 2000 رمضان باکس تقسیم کر کے اپنی امدادی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ترک ہلال احمر نے اسلام میں تقریب کا اہتمام کیا جس میں پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفےٰ یرداکل، پاکستان ہلال احمر کے صدر سعید الہی اور پاکستان میں ترک ہلال احمر کے نمائندے ابراہیم جارلوس نے شرکت کی۔

اس موقع پر نے خطاب کرتے ہوئے ابراہیم جارلوس کہا کہ "رمضان رحمتوں ، نعمتوں، یکجہتی اور تعاون کا مہینہ ہے, اور یہ امدادی پیکیج پورے پاکستان کے تمام ضرورت مندوں میں تقسیم کریں گے، اس سلسلے میں اسلام آباد میں 150 ضرورت مندوں کو یہ باکس فراہم کئے گئے ہیں”۔

ترک ہلال احمر پاکستان کے صدر نے اس موقع پر کہا کہ ترکی نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی ماہ رمضان میں بھی ہوتی ہے۔ ترکی ہمارے ساتھ ہر جگہ پر بھائی کی طرح رویہ رکھ رہا ہے۔ اور آج وہ پاکستان میں ضرورت مندوں تک پہنچ رہا ہے”۔

ترک ہلال احمر کے رمضان باکس کا وزن 26 کلو گرام ہے جس میں 10 کلو آٹا، 3 کلو چاول، 3 لٹر کوکنگ آئل، چائے اور دیگر کھانے پینے کا سامان ہے۔

تبصرے
Loading...