شمالی شام کے بچوں میں اشیائے خورد و نوش اور ملبوسات کی تقسیم
شمالی شام میں آپریشن چشمہ امن میں شریک ترک فوجیوں نے بچوں میں اشیائے خورد و نوش اور سردیوں کے کپڑے تقسیم کیے ہیں۔
وزارت دفاع کے مطابق ترک فوجیوں نے ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینمجنٹ اتھارٹی کے تعاون سے یہ امدادی کارروائی کی۔ جس میں بچوں کے لیے 75 فوڈ پیکیجز، 200 سوئٹرز، 250 کوٹ اور 250 پلاسٹک کے جوتے شامل تھے اور ساتھ ہی چھوٹے بچوں کے لیے 1500 ڈائپرز بھی۔
ترکی نے شمالی شام میں دریائے فرات کے مشرق میں اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے، شامی مہاجرین کی علاقے میں بحفاظت واپسی، شام کی علاقائی سالمیت کے تحفظ اور PKK کی شامی شاخ YPG کے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے 9 اکتوبر 2019ء کو آپریشن چشمہ امن کا آغاز کیا تھا۔ ترکی اب تک اس طے شدہ سیف زون سے دہشت گرد گروپ کو نکالنے کے لیے امریکا اور روس کے ساتھ معاہدے کر چکا ہے۔
آپریشن کے آغاز سے اب تک ترکی نے علاقے میں روزمرہ زندگی واپس لانے کے لیے ہر ممکن مدد کی ہے، صحت سے لے کر تعلیم اور حفاظت سے لے کر زراعت تک ہر شعبے میں۔ اس حوالے سے بموں اور بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام بھی کیا گیا اور انتظامی ذمہ داری مقامی کونسلوں کو دی گئیں۔ ملک ہسپتالوں، اسکولوں، مساجد اور سڑکوں کی دوبارہ تعمیر کے لیے بھی کام کر رہا ہے کہ جنہیں YPG نے تباہ کر دیا تھا۔