ٹیلی وژن سیریز ‘ارطغرل’ کی نظریں یوٹیوب ریکارڈ قائم کرنے پر

0 541

ترک ٹیلی وژن سیریز ‘قیامتِ ارطغرل’ ایک مہینے میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔

سرکاری پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی ) پر "ارطغرل غازی” کے نام سے نشر ہونے والی سیریز کا یوٹیوب چینل ایک ملین سب سے زیادہ سبسکرائبرز حاصل کر چکا ہے اور اب اس کی نظریں 26 مئی 2020ء تک 6.6 ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے پر مرکوز ہیں۔

چینل نے عثمانی سلطنت کے بانی عثمان اوّل کے والد ارطغرل غازی کے پرستارزں سے کہا ہے کہ وہ http://youtube.com/trtertugrulptv پر سبسکرائب کریں۔

پی ٹی وی نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اس سیریز کو اردو میں ڈب کیا ہے، جنہوں نے پچھلے سال ترکی کا دورہ کیا تھا اور اس سیریز کی اہمیت کے بارے میں بات کی تھی۔

25 اپریل کو، رمضان المبارک کے پہلے دن، پی ٹی وی نے اس مشہور ترک ٹی وی سیریز کی پہلی قسط نشر کی جو 13 ویں صدی کے مسلمانوں کی داستان بیان کرتی ہے۔

45 منٹ کی قسط نشر ہوتے ہی #ErtugrulUrduPTV سوشل میڈیا پر زبان زدِ عام ہو گیا۔

اس سیریز کی کہانی 13 ویں صدی کے اناطولیہ کے گرد گھومتی ہے اور عثمانی سلطنت کے قیام سے پہلے کے حالات بیان کرتی ہے۔ یہ سلطنت کے بانی کے والد ارطغرل غازی کے حالات زندگی بتاتی ہے۔

پاکستان میں دوسری ترک سیریز بھی مقبول رہ چکی ہیں۔

ترکی، پاکستان اور ملائیشیا نے پچھلے سال ستمبر میں اتفاق کیا تھا کہ دنیا میں، خاص طور پر مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف جدوجہد کریں گے۔ ان تین ممالک نے ایک ٹیلی وژن چینل کھولنے کا بھی فیصلہ کیا تاکہ اسلاموفوبیا کی وجہ سے درپیش چیلنجز سے نمٹا جا سکے اور مسلمان ہیروز پر فلمیں بنائی جائیں۔

تبصرے
Loading...