ترکوویک ویکسین کو ہنگامی استعمال کی منظوری مل گئی، صدر ایردوان کی مبارک باد

0 375

ترکی کی پہلی مقامی طور پر تیار کردہ کرونا وائرس ویکسین ترکوویک (TURKOVAC) کو ہنگامی طور پر استعمال کی اجازت مل گئی ہے، جس کا اعلان وزیر صحت فخر الدین کوجا نے کیا۔

وہ ویکسین کی پیداواری تنصیب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جس میں انہوں نے بتایا کہ ویکسین تقریباً 10 دن میں سرکاری ہسپتالوں میں استعمال ہونا شروع ہو جائے گی۔

ترکوویک کی باضابطہ پیداوار کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "ترکوویک کی پیداوار کے ساتھ ہم اس ویکسین کو پوری انسانیت کے لیے پیش کرنے میں خوشی محسوس کریں گے۔ میں ہر فرد کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جس نے اس ویکسین کی تیاری اور پیداوار میں حصہ ڈالا ہے۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے زور دیا کہ ترکی کی مقامی طور پر تیار کردہ ترکوویک ویکسین کی باضابطہ پیداوار شروع ہونے کی تقریب سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم سب ترکی کی پہلی مقامی طور پر تیار کردہ ویکسین کی باضابطہ پیداوار شروع ہونے پر بہت خوش ہیں۔ پورے ملک اور قوم کی طرف سے میں ان سب کو مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے اس ویکسین کی تیاری اور پیداوار میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ یہ بہت اہم ہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ دو سالوں سے تباہی پھیلانے والی کرونا وائرس کی وبا کے خلاف مؤثر ترین ہتھیار ویکسین کی پیداوار اب ترکی میں ہو سکتی ہے۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ یہ ویکسین مکمل طور پر ہمارے سائنس دانوں اور محققین کی جانب سے تیار کی گئی ہے اور اس کے پیٹنٹ ہمارے نام ہیں۔”

"ترکوویک عوام کو محفوظ بنانے کی ہماری سعی و جدوجہد کی علامت ہے”

صدر ایردوان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ "تیاری اور تحقیق کے طویل عرصے کے بعد ضروری منظوری حاصل کر کے پیداوار اور استعمال کے مرحلے پر پہنچنے والی ہماری ترکوویک ویکسین وبا سے اپنے عوام کو مؤثر ترین انداز میں محفوظ رکھنے کی ہماری سعی و جدوجہد کی علامت ہے۔”

صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم سائنوویک اور بایو این ٹیک ویکسین کے بعد اپنے شہریوں کو تیسرا انتخاب ترکوویک پیش کریں گے۔ مجھے معلوم ہے کہ چند شہری تمام تر خطرات کے باوجود ویکسین لگوانے کے لیے اپنی مصنوعات کا انتظار کر رہے تھے۔ میں ان شہریوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ جلد از جلد ترکوویک کا ٹیکا لگوانے کے لیے رابطہ کریں۔”

ویکسین اور ادویات دوسروں کو پیش کرنے کی ترکی کی فراخ دلانہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "وبا کے دوران ہم نے اپنا طبی ساز و سامان خاص طور پر ماسکس دنیا بھر کے 160 ممالک اور 12 بین الاقوامی اداروں کو پیش کیے۔ ہم نے دیگر مقامات سے خریدی ہوئی کچھ ویکسین بھی ضرورت مند دوست ممالک کو بھیج رہے ہیں۔ ترکوویک کی پیداوار کے ساتھ ہم اپنی ویکسین پوری انسانیت کے لیے پیش کر کے خوشی محسوس کریں گے۔ میں اس ویکسین کی تیاری اور پیداوار میں حصہ ڈالنے والے ہر فرد کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ ترکوویک ویکسین ہمارے ملک، قوم اور پوری انسانیت کے لیے بہترین نتائج لائے گی۔”

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: