ترک بحری جہاز مشرقی بحیرۂ روم میں تلاش کا کام جاری رکھے گا

0 361

ترکی نے مشرقی بحیرۂ روم کے علاقے کے لیے ایک اور نیوی گیشنل ٹیلیکس (Navtex) جاری کیا ہے، جہاں اس کا بحری جہاز ‘عروج رئیس’ سیسمک ریسرچ کی سرگرمیاں کرے گا۔ تازہ ترین اعلان کے مطابق یہ مشن 15 جون 2021ء تک جاری رہے گا۔

نیوٹیکس ایک بحری کمیونی کیشنز سسٹم ہے کہ جو دوسرے بحری جہازوں کو علاقے میں اپنی موجودگی سے آگاہ کرتا ہے اور ساتھ ہی دوسری معلومات بھی دیتا ہے۔

‘عروج رئیس’، ‘اتامان’ اور ‘چنگیز خان’ نامی دو مزید بحری جہازوں کے ساتھ مل کر مشرقی بحیرۂ روم میں اپنی سیسمک تحقیق کا کام کرے گا۔ اس دوران وہ مختلف جیولوجیکل، جیوفزیکل، ہائیڈروگرافک اور اوشنوگرافک سروے کا کام کرے گا، خاص طور پر براعظمی کنارے (continental shelf) پر، اور ساتھ ہی قدرتی وسائل کی تلاش بھی کرے گا۔

عروج رئیس 29 نومبر کو ترکی کی جنوبی بندرگاہ انطالیہ پر واپس آیا تھا۔

انقرہ یونان کی جانب سے ترک ساحلوں کے قریب واقع اپنے چھوٹے جزائر کو بنیاد بنا کر ‘خصوصی اقتصادی زون’ بنانے کے دعووں کی مستقل مخالفت کر رہا ہے۔ یونان کے اقدامات ترکی کے مفادات کو زک پہنچا رہے ہیں، حالانکہ ترکی بحیرۂ روم کے ساتھ طویل ترین ساحل رکھتا ہے۔

ترکی نے یہ بھی کہا ہے کہ جزیرہ قبرص کے گرد موجود توانائی کے ذخائر میں ترک جمہوریہ شمالی قبرص اور یونانی قبرص کو برابر کا حصہ ملنا چاہیے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: