دنیا کے خوش ترین ممالک: ترکی 74 جبکہ پاکستان 75 نمبر پر، اقوام متحدہ سروے

0 1,660

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والی عالمی خوشی کی رپورٹ میں 156 ممالک کو شامل کیا گیا تھا جس میں پاکستان گزشتہ برس کی نسبت 5 درجے ترقی کے ساتھ 80 سے 75 ویں پوزیشن پر آگیا۔ جبکہ ترکی کی پوزیشن 74ویں ہے- اس فہرست میں بھوٹان 97 ویں، نیپال101، بنگلہ دیش 115، سری لنکا 116، ایران 106، بھارت 133اور افغانستان 145 ویں نمبر پر ہے۔

سروے کے مطابق عالمی درجہ بندی میں فن لینڈ کو دنیا کا ’’خوش ترین‘‘ ملک قرار دیا گیا ہے جہاں لوگ سب سے زیادہ خوش رہتے ہیں، جب کہ امریکا کے لوگ امیر ہونے کے باوجود خوش رہنے میں کنجوسی دکھاتے ہیں۔ رپورٹ میں 156 ممالک کی فی کس آمدنی، صحت مند زندگی، سماجی آزادی، سماجی تعاون اور بدعنوانی میں کمی کا جائزہ لیا گیا جس کے تحت یہ رپورٹ مرتب کی گئی۔ 

فن لینڈ میں صحت وصفائی، اچھی تعلیم، مفت طبی سہولیات کے ساتھ متعدد بنیادی ضروریات کی عوام تک آسان رسائی کے باعث اس ملک کو سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک میں سرفہرست رکھاگیا ہے۔

تبصرے
Loading...