ترکی کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں پاس ہونے والے رہائشی قانون کی مذمت

0 981

ترک وزارت خارجہ نے حال ہی میں اسرائیلی پارلیمنٹ میں پاس ہونے والے رہائشی قانون کی مذمت کی ہے کیونکہ وہ شرقی بیت المقدس کے جغرافیے میں تبدیلی کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔

وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس قانون کی مذمت کی ہے جو اسرائیلی وزارت داخلہ کو اجازت دیتا ہے کہ کسی بھی فلسطینی کے رہائشی حق کو اسرائیل سے "وفاداری کی خلاف ورزی” پر منسوخ کر سکتی ہے۔

ترک وزارت خارجہ کے مطابق، "1967 میں شرقی بیت المقدس پر قبضے کے بعد اب تک ہزاروں فلسطینیوں کے رہائشی حقوق کو منسوخ کیا گیا ہے”۔ مزید کہا کہ وہ اسرائیل کی طرف سے شہر کے جغرافیے کو بدلنے کے لیے اس "غیر قانونی قدم” کو رد کرتے ہیں۔

تبصرے
Loading...