لوگوں نے شام میں اسلحے کے ہزاروں ٹرک بھیجے اور ہم نے انسانی امداد کے، ایردوان

0 1,503

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے دیانت فاؤنڈیشن کے تقریب اعزازات سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "جب کچھ لوگوں نے شام میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ہزاروں ٹرک بھیجے، ترکی کی دیانت فاؤنڈیشن نے وہاں انسانی امداد کے ہزاروں ٹرک بھیجے ہیں اور ابھی تک بھیج رہے ہیں۔ اسی طرح ترکش ہلال احمر اور افاد بھی وہاں انسانی امداد فراہم کر رہے ہیں”۔

اس موقع پر انہیں نے ترک فوجیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا اور کہا کہ وہ اس قوم کی آنکھوں کے تارے، ان کی آزادی کی حفاظت کرنے والے اور ہزاروں سالوں سے اس خطے کے مظلوموں کے محافظ ہیں۔ ترک صدر نے کہا کہ ترک فوج اس وقت نہ صرف اپنے وطن کی حفاظت کر رہی ہے بلکہ ان مظلوموں کا ساتھ بھی دے رہی ہے جن کا ساتھ دینے والا اس دنیا پر کوئی نہیں۔

انہوں نے ترک دیانت فاؤنڈیشن کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ہر ضرورت مدد کی طرف اپنا ہاتھ بڑھایا ہے قطع نظر اس کی زبان، مذہب، نسل، فرقہ یا مقام کیا ہو۔ دیانت فاؤنڈیشن سماجی امداد اور تعلیم، مسجدوں کی تعمیر اور روحوں کی پاگیزگی کا کام کرتی ہے۔

ترک صدر ایردوان نے کہا، "ہم دیانت فاؤنڈیشن کی ان سرگرمیوں کی گواہی دیتے ہیں جو اس نے مالی سے صومالیہ، قازقستان سے بیلا روس، ماسکو سے شام اور اراکان سے امریکہ تک سرانجام دی ہیں۔ جب کچھ لوگوں نے شام میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ہزاروں ٹرک بھیجے، ترکی کی دیانت فاؤنڈیشن نے وہاں انسانی امداد کے ہزاروں ٹرک بھیجے ہیں اور ابھی تک بھیج رہے ہیں۔ اسی طرح ترکش ہلال احمر اور افاد بھی وہاں انسانی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ اب میں دنیا سے کہتا ہوں کہ آپ کس خمیر کے بنے ہو؟ آپ کیا کر رہے ہو؟ جب آپ لوگ بیرل بموں اور بمباری کے ذریعے مشرقی غوطہ میں ہزاروں بچوں، بوڑھوں اور خواتین کا قتل کر رہے تھے۔جب تم نے شام بھر میں ایک ملین سے زائد شہری مار دئیے ، اور ایک شخص کو بچایا جو ان کو قتل کر رہا تھا، ہم نے خطے کے مظلوم اور بے کس عوام کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھایا۔ یہی ہم میں اور تم میں فرق ہے”۔

تبصرے
Loading...