سیکولر صدارتی امیدوار نے "بائکار” کو کنٹرول میں لینے کا عندیہ دے دیا
متحدہ ترک اپوزیشن کے ملی اتحاد کے متفقہ سیکولر امیدوار کمال کلیچدار اولو نے ترکیے کی معروف کمپنی بائیکار بارے اہم بیان دیا ہے۔ ترک ڈرون بنانے والے معروف بائیکار ایک پرائیویٹ کمپنی ہے اس کی مالک بائراکتار خاندان کے ساتھ ترک صدر رجب طیب ایردوان کے خاندانی رشتہ داری ہے۔
صدارتی امیدوار نے عندیہ دیا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد "بائکار” کو سرکاری کنٹرول میں لینا ضروری ہے۔ "یہ ترکیے کے لیے سب سے بڑا رسک ہے۔ کیسے؟ کل کلاں یہ کمپنی اگر امریکیوں یا قطریوں کو بیچ دیں۔ ایسا نہیں ہو سکتا”۔
کمال کلیچدار اولو نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں اپنی زندگی میں پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں نے ان سے سوال کیے۔ ایک نوجوان نے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ "کیا قومی دفاع کے شعبہ میں ہونے والی ٹیکنالوجی کی ترقی اور خود کار ہتھیاروں جیسی ملی دفاعی صنعت میں ہونے والی سرمایہ کاری جاری رہے گی؟”۔
ایردوان کے مدمقابل سیکولر صدارتی امیدوار نے جواب دیا، "دنیا کی تمام حکومتوں میں دفاعی صنعت کو ریاست کے ساتھ مل کر چلنا پڑتا ہے۔ اگر آپ اسے صرف پرائیویٹ سیکٹر کو دیتے ہیں اور ایسے کہیں کہ ہمارا دوست خود کار ڈرون بنا رہا ہے۔ یہ ترکیے کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ کیسے؟ کل کلاں یہ کمپنی اگر امریکیوں یا قطریوں کو بیچ دیں۔ ایسا نہیں ہو سکتا”۔