ترکی اتنی طاقت رکھتا ہے کہ اپنے دفاع کے لیے کسی کی اجازت کا انتظار کئے بغیر حرکت میں آئے، ایردوان

0 1,610

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ایزیورم میں آق پارٹی کی صوبائی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا،”ترکی آج اتنی طاقت، وسائل اور صلاحت رکھتا ہے کہ کسی کی اجازت کا انتظار کئے بغیر اپے دفاع، مستقبل اور اپنے بھائیوں اور بہنوں کے لیے حرکت میں آئے”۔

ہم ہمیشہ مظلوموں کے لیے محفوظ پناہ گاہ رہے ہیں

ترک صدر نے کہا، "1990 کے بعد سے، ہمارے ملک کے ساتھ موجود عراق میں تباہی ہوئیاور اس کی وجہ وہ لوگ بنے جو پہلے عراق میں آئے اور پھر شام میں اور ان کا دعویٰ تھا کہ ان جگہوں کو بچانے کے لیے آئے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ کھلی ہاتھوں سے انہیں خوش آمدید کہا جو وہاں جاری ظلم سے بھاگ کھڑے ہوئے۔ ہم ہمیشہ مظلوموں کے لئے محفوظ پناہ گاہ بنے ہیں”۔

انہوں نے یورپی یونین کی جانب سے مہاجرین کے لیے فنڈز کی فراہمی کے وعدے پر کہا کہ اب وہ کہتے ہیں، "ہم پیسے آپ کو براہ راست منتقل نہیں کر سکتے ہیں۔ ہم اسے کسی منصوبے اور غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے دے سکتے ہیں یا پھر اقوام متحدہ کے ذریعے”۔

صدر ایردوان نے کہا، "وہ کونسا منصوبہ ہے جس کے بارے ابھی تک کہہ رہے ہو؟۔ آپ کس کو درمیانی واسطہ بنانے کی کوشش کر رہے ہو؟۔ یورپی کمیشن نے 3 بلین ڈالر کا دوسرا منصوبہ تجویز کیا ہے اللہ ان پر رحمت کرے۔ یہ ان کے لیے بہتر ہے، لیکن پہلے ہمیں پہلے منصوبے کی رقم کو بھیجو اور ہمیں بہتر طریقے سے استعمال کرنے دو”۔

تبصرے
Loading...