ترکی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں جامع اور جدید ترین ترقیاتی ڈھانچا رکھتا ہے، صدر ایردوان
پیرنقیالر سرنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "آج ترکی بحیثیت ریاست ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک سے نمایاں و ممتاز ہے جو سب سے زیادہ جامع، نیا اور جدید ترین ترقیاتی بنیادی ڈھانچا رکھتا ہے۔ اب جبکہ حکومت اور معیشت کے عالمی نظام کی بنیادی ہل رہی ہیں اور نئے نظام کے ابھرنے کی تکلیف محسوس ہو رہی ہے، ترکی اپنے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ پورے عزم و حوصلے سے آگے بڑھ رہا ہے۔”
صدر رجب طیب ایردوان نے پیرنقیالر کی افتتاحی تقریب سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کیا۔
اس جانب توجہ دلاتے ہوئے کہ ارض روم-آرتوین سڑک پر واقع پیرنقیالر سرنگ منصوبے کے اہم ترین عناصر میں سے ایک تھی کہ جس کا مقصد مشرقی اناطولیہ اور بحیرۂ اسود کے علاقوں کے درمیان بغیر رکے نقل و حمل کو یقینی بنانا تھا، صدر ایردوان نے کہا کہ "سالانہ 18 ملین ترک لیرا کی بچت کے ساتھ ساتھ یہ کاربن اخراج کو بھی 230 ٹن تک کم کرے گی اور ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ بڑے سیاحتی مواقع رکھنے والے ہمارے دو شہروں ارض روم اور آرتوین کے درمیان نقل و حمل اس سرنگ کے ذریعے آسان ہو جائے گی اور اس سے نئے مواقع سامنے آئیں گے۔ صدیہ سرنگ دونوں شہروں کے ہوائی اڈوں کو آرتوین کی بندرگاہ سے ملائے گی، جس سے قفقاز کے لیے دونوں شہروں کے ٹرانزٹ ٹریفک میں آسانی پیدا ہوگی۔”
"ہم 2053ء کے لیے اپنے وژن کی مضبوط بنیادیں ڈال رہے ہیں”
اس امر پر زور دیتے ہوئے کہ حکومت تعلیم سے صحت عامہ، توانائی سے مواصلات اور نقل و حمل تک تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے ترکی کا منظر نامہ بدل رہی ہے، صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم نے ان سرمایہ کاریوں کی منصوبہ بندی کی اور انہیں عملی روپ دیا تاکہ ہم ترقی کی منازل تیزی سے حاصل کر سکیں۔”
صدر ایردوان نے کہا کہ "آج ترکی بحیثیت ریاست ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک سے نمایاں و ممتاز ہے جو سب سے زیادہ جامع، نیا اور جدید ترین ترقیاتی بنیادی ڈھانچا رکھتا ہے۔ اب جبکہ حکومت اور معیشت کے عالمی نظام کی بنیادی ہل رہی ہیں اور نئے نظام کے ابھرنے کی تکلیف محسوس ہو رہی ہے، ترکی اپنے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ پورے عزم و حوصلے سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ہم ترکی کو دنیا کی سرفہرست 10 معیشتوں میں لانا چاہتے ہیں اور یہ یقینی بنانا بھی کہ ہمارا ملک حکومت کے عالمی نظام میں زیادہ متحرک آواز رکھے۔ یہ ہماری کاوشوں کا بنیادی محرّک ہے کہ ملک کو درمیانی ٹیکنالوجی اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کے شعبوں، بالخصوص دفاعی شعبے میں، آگے بڑھائیں۔”
انہوں نے زور دیا کہ "ہم نہ صرف 2023ء کے لیے ملک کے اہداف حاصل کریں گے، بلکہ ہم 2053ء کے لیے اپنے وژن کی مضبوط بنیادیں بھی ڈالیں گے۔”
اس عظیم جدوجہد میں ترک قوم کے ہر فرد سے مطالبہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم جو بھی کام کرتے ہیں، اسے بہتر انداز میں انجام دے کر؛ کاروباری منتظمین کی جانب سے زیادہ سرمایہ کاری کر کے، صنعت کاروں کی جانب سے پیداوار بڑھا کر، فروخت کنندگان کی جانب سے بہتر خدمات فراہم کر کے، ٹرانسپورٹرز کی جانب سے زیادہ شپمنٹس دے کر، برآمد کنندگان کی جانب سے زیادہ مصنوعات فروخت کر کے اور سرکاری ملازمین کی جانب سے بہتر خدمات فراہم کر کے اس جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔”