ترکی بدلتے ہوئے عالمی اقتصادی نظام کا درخشندہ ستارہ ہے، صدر ایردوان

0 186

صدارتی کابینہ کے اجلاس کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ترکی وبا کے ساتھ تشکیلِ نو پاتے ہوئے عالمی اقتصادی نظام کا درخشندہ ستارہ ہے۔ ہمیں اس لحاظ سے اپنے ملک کی صلاحیتوں کو مکمل طور پر متحرک کرنا چاہیے۔ کوئی بھی یہ نہ بھولے کہ ہر پیسہ جو ہم سرمایہ کاری اور پیداوار پر خرچ کرتے ہیں وہ ایک عظیم تر اور طاقتور ترکی کے مستقبل کی تعمیر کے لیے رکھی گئی اینٹ ہے۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے ایوانِ صدر میں صدارتی کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کی۔

دورۂ قطر

امیرِ قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی دعوت پر ترکی-قطر سپریم اسٹریٹجک کمیٹی کے ساتویں اجلاس میں شرکت کے لیے 6 سے 7 نومبر 2021ء تک قطر کے دورے کی جانب توجہ دلاتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ سیاسی، عسکری، تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی سمیت مختلف شعبوں میں ترکی اور قطر کے مابین مفاہمت کی یادداشتوں کی تعداد اس دورے کے ساتھ 84 تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورۂ ترکی پر بھی بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے اس دورے کو ترکی کے خلیج کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی ایک اور علامت قرار دیا۔ "آئندہ مہینوں میں ہم جوابی دورہ کریں گے، ہم متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کو مزید آگے لے جائیں گے۔”

"ہمیں اپنے ملک کی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں متحرک کرنا چاہیے”

اس امر پر زور دیتے ہوئے کہ ترکی نے گزشتہ سال 1.8 فیصد کی نمو ظاہر کی ہے جبکہ اس دوران عالمی معیشت 3.4 فیصد تک سکڑی، صدر ایردوان نے کہا کہ "ہماری شرحِ نمو جو زیادہ تر صنعتی پیداوار اور برآمدات پر منحصر ہے اور جو 221 ارب ڈالرز تک پہنچیں، اِس سال دہرے ہندسے کی نمو تک پہنچنے کے لیے قدم بڑھا رہی ہیں۔ بلاشبہ ہمیں چیلنجز درپیش ہیں، سب سے پہلا اور نمایاں ہے توانائی اور اشیائے خورد و نوش کی عالمی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ۔ لیکن میرا ماننا ہے کہ کچھ عرصے میں صورت حال توازن میں آ جائے گی۔”

صدر ایردوان نے مزید زور دیا کہ "ترکی وبا کے ساتھ تشکیلِ نو پاتے ہوئے عالمی اقتصادی نظام کا درخشندہ ستارہ ہے۔ ہمیں اس لحاظ سے اپنے ملک کی صلاحیتوں کو مکمل طور پر متحرک کرنا چاہیے۔ کوئی بھی یہ نہ بھولے کہ ہر پیسہ جو ہم سرمایہ کاری اور پیداوار پر خرچ کرتے ہیں وہ ایک عظیم تر اور طاقتور ترکی کے مستقبل کی تعمیر کے لیے رکھی گئی اینٹ ہے۔”

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: