ہم دنیا کی ایک طاقت بننے کی طرف آگے بڑھے ہیں، ایردوان

0 1,889

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے آق پارٹی افیونکارا حصار کی صوبائی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے، "بحیثیت ایک ایسا ملک جس میں دنیا کے دس بڑے منصوبوں میں سے 6 منصوبے مکمل کئے گئے ہوں۔ ہم ناصرف اس خطے میں بلکہ دنیا کی ایک اہم طاقت بننے کی طرف آگے بڑھے ہیں۔ ہم نہ صرف مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں بلکہ عالمی منظرنامہ میں اپنے اوپر ہونے والے تمام حملوں، غلط کاریوں اور بے انصافیوں کے باوجود اپنے دوستوں کے لیے امید کی شمع بنے ہیں”۔

ہم نے ترکی کو قومی آمدن میں دنیا کی 17 ویں درجہ پر لائے ہیں اور پرچیزنگ پاور پیرٹی میں دنیا کے 13ویں درجہ پر لائے ہیں، صدر ایردوان نے کہا، "بحیثیت ایک ایسا ملک جس میں دنیا کے دس بڑے منصوبوں میں سے 6 منصوبے مکمل کئے گئے ہوں۔ ہم ناصرف اس خطے میں بلکہ دنیا کی ایک اہم طاقت بننے کی طرف آگے بڑھے ہیں”۔

صدر ایردوان نے کہا، "کیونکہ ہم ایک ایسا ملک ہیں جو اپنے دوستوں، بھائیوں اور بہنوں اور ساری انسانیت اچھائی، امن اور خوشحالی چاہتے ہیں کیونکہ ہم ترکی ہیں۔ اس لیے ہم اپنی زندگیوں کو خطرات میں ڈالتے ہیں تاکہ کسی معصوم کو نقصان نہ پہنچے۔ اس لیے مظلوموں کو گلے لگانے سے نہ رکیں ہیں اور نہ کبھی رکیں گے۔ لہٰذا ہماری اس طویل سفر میں کوئی ٹھہراؤ نہیں جو ماضی سے مستقبل کی طرف جاری ہے۔

تبصرے
Loading...