ترکی اور پاکستان یونیورسٹی وظائف بڑھانے پر متفق

0 322

ترکی اور پاکستان ایک مشترکہ اجلاس کے بعد طلباء کے لیے دونوں ممالک کی یونیورسٹیز اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں وظائف بڑھانے پر متفق ہو گئی ہیں۔

منگل کے روز پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں ترک سرکاری ادارہ برائے غیر ملکی ترک اور متعلقہ کیمیونیٹیز کے سربراہ محمد کوسے نے پاکستان وزیر تعلیم بلیغ الرحمن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں تعینات ترک سفیر صادق بابر گرگن اور وزارت تعلیم پاکستان کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

کوسے نے کہا کہ ہزاروں پاکستانی طلباء نے ترکی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور ترکی اب چاہتا ہے کہ آنے والے سالوں میں پاکستانی طلباء کے لیے وظائف میں اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا: "ترکی اور پاکستان دو ریاستیں جبکہ ایک قوم ہیں۔ ہم چاہتے ہیں اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور واضع بنائیں”۔

پاکستانی وزیر تعلیم نے ترکی کی آفر کو خوش آمدید کہا اور ترک طلباء کے لیے پاکستانی یونیورسٹیز میں وظائف میں اضافہ کرنے کا وعدہ کیا۔

بلیغ الرحمن نے کہا: "پاکستانی وزارت تعلیم ترک طلباء کے لیے پاکستانی یونیورسٹیز میں اسکالرشپ بڑھانے کے لیے تیار ہے اور میڈیکل تعلیم کے لیے ترک طلباء کو پاکستان میں خوش آمدید کہے گی”۔

دونوں ممالک نے یونیورسٹی اساتذہ کے تعلیمی معیار کو بڑھانے اور ٹیکنکل ایجوکیشن میں تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا۔

پاکستانی وزیر تعلیم نے کہا کہ ترکی اعلیٰ تعلیم معیار کا حامل نظام رکھتا ہے جیسا کہ امام خطیب انادولو اسکول سسٹم، ہم پاکستان میں بھی ایسے ہی نظام کو لانے کے لیے ترکی کے تعاون کے خواہاں ہیں”۔

تبصرے
Loading...